باراک اوباما صدارت کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے کی خواہش رکھتے ہیں

پیر 11 جنوری 2016 18:22

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما صدارت کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کویت کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹھ سال شاہانہ زندگی گزار کر امریکی صدر باراک اوباما صدارت کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار بننا چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی صدر بنجمن نیتن یاہو ایسا نہیں چاہتے۔اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل بان کی مون کے عہدے کی مدت اس سال کے آخر میں مکمل ہو جائے گی۔