یہودی امریکن ارب پتی کی امریکی صدر کو اسرائیل کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی پیشکش کا انکشاف

پیر 11 جنوری 2016 18:22

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) یہودی امریکن ارب پتی اور ریپبلکن رہنما شیلڈن اڈلسن کی جانب سے امریکی صدر براک اوباما کو اسرائیل کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ایک ارب ڈالر کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے امریکی صدر براک اوباما کے چیف آف اسٹاف ڈینس مک ڈونف کے کوائف کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 2013 میں کانگریس نے پینٹا گون اسرائیل کے لئے مشترکہ آئرن ڈوم سسٹم کی فنڈنگ کے حوالے سے ایک بل منظور کیا جس کے فورا بعد لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے ارب پتی شیلڈن ایڈلسن نے اس وقت سینیٹ میں اقلیتی رہنما ہنری ریڈ سے فون پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کے لئے ایک ارب ڈالر اکیلا دینے کے لئے تیار ہوں، میرا یہ پیغام وائٹ ہاس تک پہنچا دیں۔

اسرائیلی اخباز نے مزید لکھا ہے کہ صدر اوباما نے اس پیغام کے جواب میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میزائل کے لئے پرائیویٹ فنڈنگ اچھی مثال ہو گی۔ اوباما نے ہنری ریڈ سے کہا کہ شیلڈن اڈلسن کی پیشکش کو رد کرتے ہوئے کہا تھاکہ ان کا شکریہ ادا کردیں جس کے بعد یہ پیشکش مردہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :