پاکپتن، بجلی کا کر نٹ لگنے سے ماں بیٹا جاں بحق

پیر 11 جنوری 2016 18:22

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) بجلی کا کر نٹ لگنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عارفوالا کی کینال کالونی کے کھیتوں میں سترہ سالہ نوجوان وسیم کھیتوں میں کا م کر رہا تھا کہ گری ہوئی تار کو چھو جانے کی وجہ سے اس کرنٹ لگا جس کی وجہ سے وہ شدید جھلس گیا اس کی والدہ ساٹھ سالہ ماں شمع بی بی اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے آئی اور وہ بھی شدید جھلس گئی دونوں بعدازاں دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :