کمیونسٹ پارٹی سے بدعنوانی ختم کرنے اور عوام پر اس کا اعتماد بڑھانے کے لئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے

چین کے شعبہ انسداد بدعنوانی کے سربراہ وانگ چی شانگ کا پارٹی کے اٹھارہویں مرکزی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر بیان

پیر 11 جنوری 2016 17:57

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین میں انسداد بدعنوانی کے شعبہ کے سربراہ وانگ چی شانگ نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چین میں سے بدعنوانی ختم کرنے اور عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وانگ چی شانگ کی جانب سے پیر کو کمیونسٹ پارٹی آف چین کے 18ویں مرکزی کمیشن کے اجلاس کے آغاز کے موقع پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ نئے سال میں بھی بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے دباؤ برقرار رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسدا د بدعنوانی کے ادارے نے کرپشن میں ملوث جونیئر اور سینئر افسران کو عہدوں سے فارغ کیا ، موجودہ قیادت نے بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔ گزشتہ سال مختلف عہدوں پر کام کرنے والے 37اہلکاروں کے پر بدعنوانی کے الزام پر تفتیش کی گئی ،بدعنوانی کا دارہ ایسے سرکاری افسران کے خلاف بھی تفتیش کررہا ہے جنہوں نے عوامی فنڈز میں سے خرد بر د کی اورمختلف کاموں کے لئے رشوت قبول کی ۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں فرار بدعنوان چینی شہریوں کو بھی معاہدوں کے تحت واپس لایا جا رہا ہے ۔70 ممالک میں سے 850سے زائد ملزمان کو ابتک واپس لایا گیا ہے جن میں سے 1.8ارب ڈالر برآمد بھی کئے گئے ہیں ۔