چین نے انسان کو چاند پر اتارنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،راکٹ کو کئی مربوط رکھنے والا اہم پرزہ تیار کر لیا گیا

پیر 11 جنوری 2016 17:57

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین نے انسان بردار راکٹ میں استعمال ہونے والا ایک اہم پرزہ تیار کرنے کی فنی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے چین انسان بردار راکٹ چاند پر بھیجنے کی اہلیت کا حامل ہو گیا ہے جس سے وہ انسان کو چاند پر اتار سکے گا ، چین کی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے دیگر اداروں کے اشتراک سے ایک ایسا ’’انٹر سٹیج رنگ‘‘ (interstage ring) تیار کرلیا ہے جو راکٹ کو پرواز کے دوران مختلف مراحل میں مربوط رکھے گا ، چین کی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق یہ رنگ ایک اہم پرزہ جو کئی مراحل کا سفر طے کرنے والے راکٹ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ، چینی اکیڈمی لانگ مارچ 9پر کام شروع کررہی ہے ، دریں اثنا کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک راکٹ انجن کی تیاری پر تحقیق کررہی ہے جو مائع آکسیجن یا مٹی کے تیل سے چلایا جا سکے گا جس سے 460اور 220میٹر ٹن جھٹکے کے ساتھ انجن کو حرکت میں لایا جاسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :