چین رواں سال شہری ہوا بازی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر 11.7بلین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

بیجنگ کا دوسرا بین الاقوامی ایئر پورٹ جون 2019میں تکمیل کے بعد دسمبر میں فعال کر دیا جائے گا ملکی اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو رواں سال 200سے زائد نئے بین الاقوامی روٹس کھولنے میں مدد دی جائے گی

پیر 11 جنوری 2016 17:57

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے مطابق چین شہری ہوابازی کے انفرانسٹرکچر باالخصوص ہوائی اڈوں کی تعمیر پر رواں سال تقریباً 77بلین ژوان(11.7بلین ڈالر )کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ بیجنگ شینگ ژو چنگ داؤ ،ژیامن اور ڈیلئین سمیت نئے اہم اڈوں کی تعمیر کا کام تیز کر دے گا ،ایجنسی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کے گیارہ منصوبے اور سول ایوی ایشن کے اڈو ں پر52 اپ گریڈیا توسیع کا م امسال شروع کیے جائینگے اس کا کہنا ہے کہ بیجنگ کے دوسرے بین الاقوامی ایئر پورٹ جو چین کی شہری ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کی رفتار تسلی بخش طریقے سے جاری ہے ،ٹرمینل اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے شعبوں پرکام ستمبر میں شروع کیا گیا اور توقع ہے کہ معاون شعبوں کی تعمیر کا جون میں شروع ہوجائے گا ، پروگرام کے مطابق بیجنگ کا دوسرا بڑا بین الاقوامی ایئر پورٹ جون 2019میں مکمل ہوجائے گا اور محکمہ کے مطابق اسی سال دسمبر میں فعال ہو جائے گا ، محکمہ شہری ہوا بازی 2030سے قبل تعمیر کیے جانے والے نئے شہری ہوائی اڈوں کے بارے میں رواں سال بلیو پرنٹ شائع کرنے کے لیے ملک کے سب سے بڑے اقتصادی پلانر نیشنل ڈویلپمنٹ اور ریفارمز کمیشن کے ساتھ بھی کام کرے گا ، شہری ہوائی بازی کے ایک ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈونگ ژائی نے کہا ہے کہ چین آئندہ برسوں میں چھیاسٹھ نئے ہوائی اڈے تعمیر کرے گا ، اس طرح چین میں ایسے ہوائی اڈوں کی تعمیر کی تعداد 206سے بڑھ کر 2072ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

فضائی سفر کے لیے مانگ میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر مزید ہوائی اڈوں کی تعمیر ناگزیز ہو گئی ہے ، قومی سیاحتی ادارہ کے مطابق چینی مسافروں نے گذشتہ سال ملکی مقامات پر چار بلین سے زیادہ دورے کیے اوراس کے علاوہ بیرون ملک 120ملین ٹرپس کیے جو کہ 16فیصد سالانہ کا اضافہ ہے ،شہری ہوا بازی محکمہ کا کہنا ہے کہ چینیوں نے گذشتہ سال ہوائی سفر کے ذریعے 440ملین ٹرپس کیے اور پیشن گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال بڑھ کر 485ملین ہو سکتی ہے ،نئے ہوائی اڈے تعمیر کرنے کے علاوہ سمندر پار ٹرپس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے محکمہ شہری ہوا بازی چین میں بین الاقوامی فضائی روٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، محکمہ شہری ہوا بازی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو رواں سال 200نئے بین الاقوامی روٹس کھولنے میں مدد دے گا یہ بات محکمہ کے ڈائریکٹر نے بتائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :