چین کی افغانستان کے مفاہمتی عمل میں سہولت کار کاکردارادا کرنے کی پیشکش

چین افغان قیادت میں ہونے والے مصالحتی عمل کی حمایت کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ

پیر 11 جنوری 2016 17:53

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین نے افغان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے سہولت اور تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ چین افغان خود مختاری کا احترام اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے معطل افغان امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کے لئے تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں افغان امن مذاکرات کے حوالے سے 4ملکی اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے چین کے نمائندے ڈینگ ژی جن نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ چین افغان قیادت میں ہونے والے مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے اور مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :