سعودی عرب سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والا ملک بن گیا

پیر 11 جنوری 2016 17:53

سعودی عرب سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والا ملک بن گیا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) سعودی عرب سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والا ملک بن گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہری سوشل ویب سائٹ کا استعمال سب سے زیادہ کرتے ہیں اور دن بدن ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اس طرح کی دیگر ویب سائٹس کے استعمال سے ان کی زندگی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ دوسروں سے بہتر طریقے سے میل جول کر سکتے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ایک طرف تو ان کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں تو دوسری طرف سوشل میڈیا کے ان کی زندگیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔