سشما سوراج اورراجناتھ سنگھ کے درمیان اہم ملاقات ، پاک بھارت مذاکرات سے متعلق غورکیا گیا،بھارتی میڈیا

پیر 11 جنوری 2016 17:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پٹھانکوٹ حملے کے بعد کی صورتحال اور پاک بھارت مذاکرات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پٹھان کوٹ حملہ کے بعدآئندہ کے لائحہ عمل اورپاک بھارت امن مذاکرات کے مستقبل سے متعلق غور کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ سطح پر پاک بھارت امن مذاکرات 15جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے لیکن پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کے بعد امن مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا ہواہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاک بھارت مذاکرات ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد اجیت دوول کی طرف سے بیان کی تردید کی گئی تھی اور اسے من گھڑت قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں بھارتی اخبار نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی آڈیو ٹیپ جاری کردی تھی جس میں انہوں نے پاک بھارت مذاکرات ختم کرنے کی بات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :