محکمہ بہبود آباد ی قصور کے زیر اہتمام ’’ماں کا دودھ بچوں کیلئے بہترین غذا ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
پیر 11 جنوری 2016 17:38
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء)محکمہ بہبود آباد ی قصور کے زیر اہتمام ’’ماں کا دودھ بچوں کیلئے بہترین غذا ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز فلاحی مرکز قصور 5میں محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتمام ’’ماں کا دودھ بچوں کیلئے بہترین غذا ‘‘کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر میاں محمد امجد فاروق ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور مسز سعدیہ صدیق ، پروجیکشنسٹ محمد عمر بشیر اور علاقہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈی او پاپولیشن ویلفیئر میاں محمد امجد فاروق نے بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کیلئے ماں کا دودھ بہترین غذا ہے اوربچے ماں کا دودھ پینے کی وجہ سے ابتدائی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں چھاتی کے کینسر جیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں اس لئے مائیں بچوں کو صرف اپنا ہی دودھ پلائیں ۔ضلع بھر میں مرحلہ وار فلاحی مراکزوں میں ماؤں کو آگاہی دینے کیلئے سیشن کئے جائینگے تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین تک یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ بچوں کیلئے ماں کا دودھ کیا اہمیت رکھتا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.