وکلاء کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے،امتیاز شاہد

صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ باراورتحصیل بار کے مالی مسائل کے حل کیلئے بجٹ میں باقاعدہ رقم مختص کی جائیگی،وزیرقانون کے پی کے

پیر 11 جنوری 2016 17:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائنگے۔ وہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کے دفتر میں منعقدہ بریفنگ اور ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن چترال کے وفد سے ملاقات کررہے تھے جنہوں سراج الدین ربانی اور ظاہر شاہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیومن رائٹس نورزمان خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ قانون اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کوسمری بجھوائے گی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ باراورتحصیل بار کے مالی مسائل کے حل کے لئے وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے سفارش کرینگے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ باراورتحصیل بار کے مالی مسائل کے حل کے لئے آئندہ کے صوبائی بجٹ میں باقاعدہ رقم مختص کی جائے تاکہ سب بارز کو منصفانہ طورپرفنڈز کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیومن رائٹس نورزمان خان نے صوبائی وزیر اور وفد کو ہیومن رائٹس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :