صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے، محمود خان

پیر 11 جنوری 2016 17:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کوترجیحی بنیادوں پرترقی دینا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے صوبے کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کومکمل کئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں حلقہ پی کے 84 مٹہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد کی قیادت نائب ناظم محمد حکیم خان نے کی۔وفد نے صوبائی وزیر کو علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے فروغ اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

انہو ں نے وفد سے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ترقیاتی منصوبوں پرکڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نظر انداز کیئے گئے علاقوں کوترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کئے لئے بھر پورکوششیں کی جارہی ہے تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو زندگی کے تمام بنیادی آسائشیں فراہم ہوسکیں۔انہو ں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے حصول پرکسی قسم کے سودا بازی نہیں کریں گے بلکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک کے قیادت میں صوبائی حقوق کی حصول کئے لئے بھر پور کوششیں کریں گے۔وفد نے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔