سول ہسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا ،تھر میں رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 29ہوگئی

پیر 11 جنوری 2016 17:03

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) سول ہسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا ،تھر میں رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 29ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت سے ہونے والی ہلاکتوں پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔پیر کے روز بھی سول ہسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیاہے۔یادرہے جنوری دو ہزار گیارہ سے اب تک غذائی قلت ،قبل از وقت پیدائش اور وزن کی کمی کی وجہ سے تھرپارکر میں سینکڑوں بچے موت کی وادی میں سو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :