افغان فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری 11جنگجو ہلاک ،متعدد زخمی

پیر 11 جنوری 2016 16:58

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے11جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کوافغان میڈیاکے مطابق ایک سینئر سرحدی کمانڈرنے بتایا کہ افغان فضائیہ نے ضلع ایچن میں داعش جنگجوؤں کے اجتماع اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے 11جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ علاقے میں داعش کے خلاف افغان فضائیہ کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ روز بھی متعدد جنگجومارے گئے۔(م ق)

متعلقہ عنوان :