شیو سینا کے غنڈوں کی غلام علی کودھمکیاں،کنسرٹ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرناہو گا

پیر 11 جنوری 2016 16:49

شیو سینا کے غنڈوں کی غلام علی کودھمکیاں،کنسرٹ کیا تو سنگین نتائج کا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء)بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے گلوکار غلام علی خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غلام علی خان نے کیرالا میں کنسرٹ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے پر فضا سوگوار ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصے کی لہر ہے اور اگر کنسرٹ ہوا تو اچھا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار اور پوری دنیا میں غزل کے بادشاہ کے نام سے جانے استاد غلام علی خان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہین اور انہوں نے کیرالا میں 15اور17جنوری کو موسیقی کا پروگرام کرنا تھا لیکن بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا اپنی انتہا پسندی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے گلوکار غلام علی کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔