وفاقی دارالحکومت میں آبادی میں اضافہ ، سوک ادارہ ہاؤسنگ ضروریات پوری کرنے میں ناکام

پیر 11 جنوری 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود شہر کا سوک ادارہ بڑھتی ہوئی ہاؤسنگ ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سنگین ناکامی کی متعدد وجوہات ہیں جن میں بیورو کریٹک رکاوٹیں ، بدعنوانی اور لینڈ مافیا کا قبضہ سمیت دیگر عوامل شامل ہیں رپورٹ کے مطابق نئے متعارف کروائے گئے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت شہر کی مجموعی منصوبہ بندی، اس کے سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ سوک ادارے کی ذمہ داری ہے ۔

1998 کی مردم شماری کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی آبادی آٹھ لاکھ ہے ۔ 2011 میں یہ آبادی 1.75 ملین ہو گئی ۔ جس کی وجہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں تارکین کی ہے آبادی کی بڑھتی ہوئی اس تعداد کے باعث ہاؤسنگ ضروریات بھی بڑھتی جا رہی ہیں ۔