پرائیویٹ سکولوں میں داخلے کے لیے چنے گئے 16,000 سے زائد بچے مختلف وجوہات کی بناء پر داخل نہ ہوسکے،صوبائی حکومت نے سکول نہ جانے والے بچوں کے لیے 500 ملین روپے مختص کئے ہیں، رپورٹ

پیر 11 جنوری 2016 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء)پرائیویٹ سکولوں میں داخلے کے لیے چنے گئے 16,000 سے زائد بچے مختلف وجوہات کی بناء پر داخل نہ ہوسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سکول نہ جانے والے بچوں کے لیے 500 ملین روپے مختص کے تھے تاکہ وہ اقرا فروغ تعلیم واوچر کے ذریعے پرائیوٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

ایلیمنڑی ایجوکیشن فاونڈیشن صوبے میں اس سکیم کو نافذ کررہی ہے اور اس نے گھر گھر سروے کرکے سکول نہ جانے والے 30000 بچوں کا انتخاب کیا تھاتاکہ انہیں حکومتی سپورٹ سے پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں داخل کیا جاسکے۔واوچر سکیم ان بچوں پر نافذ العمل تھی جن کے والدین پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے۔محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تعلیم کی آگاہی اورچاےئلڈ لیبر اس کی وجہ ہیں اور والدین کی ایک جگہ سے دوسری جہ ٹرانسفر بھی بچے اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھارہے اور دیگرعوامل میں والدین کا اپنی بیٹیوں کوسکول نہ بھیجنا ہے ۔وزیرتعلیم محمد عاطف خان اس معاملے پر اپنا ردعمل دینے کے لئے دستیاب نہ ہوسکے