نون لیگی رکن صوبائی اسمبلی مسرور احمد خان جتوئی کے خلاف پیپلزپارٹی کے فیروز جمالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 11 جنوری 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 23 نوشہرہ فیروز سے کامیاب (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی مسرور احمد خان جتوئی کے خلاف پیپلزپارٹی کے فیروز جمالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران فیروز جمالی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ نون لیگی ایم پی اے نے جو ووٹ حاصل کئے تھے نادرا کی رپورٹ کے مطابق 2200 ووٹ جعلی نکلے ہیں اور وہ صرف 1600 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ لہذا اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آئندہ چند روز میں جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :