سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 میں پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار مخدوم امین فہیم کی نااہلی کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی

پیر 11 جنوری 2016 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 میں پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار مخدوم امین فہیم مرحوم کی نااہلی کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم کی وفا ت کی وجہ سے درخواست غیر موثر قرار دی گئی۔ درخواست عبدالرزاق میمن ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی ۔پیر کو مقدمے کی سماعت جسٹس میان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اس دوران عدالت نے کہا کہ کیونکہ مخدوم امین فہیم وفات پا چکے ہیں اس لئے یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی۔