اسلام آباد : پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ ، پاکستان نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 15:18

اسلام آباد : پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ ، پاکستان نے ابتدائی تحقیقات مکمل ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : پاکستان نے بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج بھارت کو فراہم کر دی گئی ہے ، بھارت کی جانب سے تحقیقات کا جواب آج متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو حملہ آوروں کے فون نمبرز اور فون انٹر سیپٹ فراہم کیے گئے تھے، بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ آوروں نے ان نمبروں سے حملے سے قبل اور حملے کے دوران بات کی تھی ، بھارتی حکام کی جانب سے شواہداور معلومات فراہم کرنے کے فوری بعد پاکستانی اداروں نے اس پر کام کا آغاز کیا ، سکیورٹی ادارے شواہد پر مزید تحقیقات بھی کر رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے فون نمبرز غیر رجسٹرڈ ہیں۔

جبکہ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے میں ملوث حملہ آور جیش محمد سے تعلق رکھتے تھے ۔