ڈسٹرکٹ انٹرکلبزکرکٹ ٹورنامنٹ‘ مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پیر 11 جنوری 2016 15:18

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء )ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ انٹرکلبزکرکٹ ٹورنامنٹ کے مزیددوپری کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہو گیا جس مین ماجد سرکار بادشاہ نے رائل ینگ فائیٹرکوجب کہ سپرسٹارکھلابٹ نے یونائیٹڈکلب سرائے صالح کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شوکت عزیزکے مطابق ہری پور کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ماجد شاہ سرکار بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ30اوورز میں147رنز اسکور کیے جن میں ساجد رشید نے36اورراناوسیم30رنز بناکرنمایاں بلے باز رہے جب کہ اویس نے چاراورشعیب نے دووکٹیں حاصل کیں جس کے جواب میں رائل ینگ فائیٹرکی ٹیم135رنز بناکرآؤٹ ہو گئی جس میں دانیال52اورطلحہ22رنز بنا کر نمایاں رہے اورایم ایس ایس بی کی طرف سے راناوسیم نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین جب کہ ساجد رشیداورفہدنے دودووکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ادھر دوسرے میچ میں سپرسٹارکھلابٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ30اوورز میں 167رنز اسکورکیے جن میں شہزاد37،سجاد25اورشاکر24رنز بناکر انمایاں بلے باز رہے جب کہ یونائیٹڈ سرائے صالح کی طرف سے قاسم نے تین ،زبیرنے دو اوروسیم اخترنے بھی دو وکٹیں حاصل کیں جس کے جواب میں یونائیٹڈ سرائے صالح کی ٹیم 158رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں ندیم26،وسیم25اورتوقیر21رنز بناکرنمایاں بلے باز رہے جب کہ سپرسٹارکھلابٹ کی طرف سے کامران نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار،اعجازنے تین اوراحسان نے دووکٹین حاصل کیں۔