جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ سائنس کالج ڈاگ میں اختتام پذیر

پیر 11 جنوری 2016 15:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ سائنس کالج ڈاگ میں اختتام پذیر ہوگیا ۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان ، صدر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل ، ضلعی صدر حافظ حمیداللہ ، جنرل سیکرٹری صدیق الرحمن پراچہ اور دیگر قائدین مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں صدر جے آئی ٹاؤن نورغلام آفریدی ، صدر پی کے تھری سبزعلی خان ، صدر یوسی اکیس داؤدمومند ، کاشف ترابی ، محمد خان مومند او ردیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔قائدین جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ نے فاتح ٹیم میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس ٹورنامنٹ میں کُل 25ٹیموں نے حصہ لیااور شاندار کھیل پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ نوجوانان میں تفریحی سرگرمیوں کے ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے اور جلد ہی اضلاع کی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ اور مختلف سرگرمیوں کا انعقادکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جے آئی یوتھ ہر ضلع کی سطح پر ایک عظیم انشان یوتھ فیسٹول کا اہتمام کیا جائیگا۔ جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے اور نوجوانوں کے تعمیری اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان ، نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کا انعقاد کر رہی ہے کیونکہ نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ استعماری قوتیں امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ہدف بناکر ان کو بے راہ روی کے جانب لے جانے کے لیے سازشیں کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :