لاہور : وکلا بھی سیلفیوں کے دیوانے ، بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : یوں تو ہر کوئی ہی سیلفی لینے کا شوقین ہے ، کوئی تقریب ہو یا سفر سیلفی لینا تو اب لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے ۔ نوجوان نسل کی طرح لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا بھی سیلفیوں کے شوقین نکلے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے آج لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلا سے خطاب کیا جس کے بعد وکلا نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

(جاری ہے)

ہائیکوکرٹ بار میں موجود ہر وکیل نے کوشش کر کے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اپنے اپنے کیمروں میں سیلفیاں لیں ، وکلا کی ان سیلفیوں کو دیکھ کر بھی کہہ سکتا ہے کہ صرف نوجوان نسل ہی نہیں کاروباری شخصیات سمیت ہر کوئی ہی سیلفی کا شوقین ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی لاہور ہائیکورٹ بار آمد کے موقع پر مال روڈ پر بد ترین ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا جس کےباعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔