بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے گلوکار غلام علی کے خلاف ایک مرتبہ پھر محاذ کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 14:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی گلو کار غلام علی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے غلام علی کے بھارت میں کنسرٹ ہونے پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔ غلام علی کا کنسرٹ بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 اور 17 جنوری کو شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ اس سےقبل بھی شیو سینا کے مظاہروں اور انتہا پسندی کے باعث گلوکار غلام علی کا بھارت میں طے شدہ کنسرٹ بار ہا منسوخ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :