بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت وکلا کی عدم حاضری پر بغیر کسی کارروائی کے 18جنوری تک ملتوی

پیر 11 جنوری 2016 14:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت وکلاء کی عدم حاضری پر بغیر کسی کارروائی کے 18جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کی عدم حاضری پر سماعت بناء کسی کارروائی کے 18جنوری تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر گواہ ایس ایس پی طاہر ایوب کو طلب کرلیا گیا۔