پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع

پیر 11 جنوری 2016 14:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، پولیو مہم کیلئے 3ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل، صوابی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم موخر کر دی گئی،پشاور میں 4روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور سمیت خیبرپختواہ بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، رواں سال کی پہلی پولیو مہم میں پشاور میں 53لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، فاٹا اور ایف آرز میں انسداد پولیو مہم چار روز تک اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں سات روز تک جاری رہے گی، انسداد پولیو مہم کیلئے تین ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ صوابی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم موخر کر دی گئی۔

پشاور میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے 11سے 14تک 4روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔