انگلش اخبار ڈیلی میل کے مطابق لنڈن میٹرو ( ٹیوب )میں 50 لاکھ پونڈ اور 1000 ہزار موبائل فون چوری کرنے والے گیارہ افراد کے ایک گینگ کو مجموعی طور پر 30 سال کے لیے جیل کی یاترہ پر بھیج دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 جنوری 2016 14:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری۔2016ء ) انگلش اخبار ڈیلی میل کے مطابق لنڈن میٹرو ( ٹیوب )میں 50 لاکھ پونڈ اور 1000 ہزار موبائل فون چوری کرنے والے گیارہ افراد کے ایک گینگ کو مجموعی طور پر 30 سال کے لیے جیل کی یاترہ پر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس گینگ کا سربراہ نوید موشفق اس کی بیگم 36 سالہ اولیہ موشفق، 42 سالہ پرمجیت سنگھ کلرا، 24 سالہ حرمیت بھاٹیا، 55 سالہ پرتبل بھاٹیا، 20 سالہ نرموہن بھاٹیا، 31 سالہ رنجیت بھنگر، 41 سالہ مبارک کورسی، 28 سالہ احمد رضاء اور 43 سالہ ارجی سنگھ سیٹھی شامل ہیں۔

یہ گینگ دن 2 بجے سے شام 10 بجے تک کام کیا کرتے تھے۔جنہیں سی سی ٹی وی کی مدد اور انتہائی محنت سے برطانیہ پولیس کے 100 سے زائد افیسرز نے گھروں اور دکانوں میں ریڈ کر کے 143000 ہزار فون قبضہ میں لیے جن میں ایک ہزار چوری کے پائے گئے اور ایک گھر سے 23 ہزار پونڈ بھی برآمد کئے۔ڈھائی سال تک ان تمام چوروں کا پیچھا کیا گیا۔ ان سے چوری شدہ مال خریدنے والے اصلی دوکاندار جو یہ مال فروخت کرتے تھے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :