یوگنڈا کے صدارتی انتخاب کی کوریج میں صحافیوں کو سخت حکومتی دباؤ کا سامنا ہے،ہیومن رائٹس واچ

پیر 11 جنوری 2016 14:17

کمپالا ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) یوگنڈا میں آئندہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے صحافیوں کو سخت دباؤ کا سامنا حزب اختلاف کو کوریج دینے پر متعدد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ” ہیومن رائٹس واچ “ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 18 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کے سات امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ موجودہ صدر یووری مسوینی30 سال سے اس عہدے پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافتی اداروں اور کارکنوں پر آزادی اظہار اور اپوزیشن اراکین کی کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، حکومتی دباؤ کے نتیجے میں متعدد صحافیوں کو نوکریوں سے معطل جبکہ ریڈیو سٹیشنز کو اپوزیشن اراکین کو بطور مہمان خصوصی بلانے یا انھیں مذاکرے کے پینلز میں بلاکر حکومتی پارٹی پر تنقید کرنے پر سخت نتائج کے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ یووری مسوینی 1986 ء سے عہدہ صدارت پر فائز ہیں جبکہ ان کے سخت ترین حریف حزب اختلاف کے امیدوار کیزا بیسگیا ہوں گے جو اس عہدے کے لئے تین دفعہ شکت کا سامنا کرچکے ہیں۔