فرانسیسی صدر کی پیرس کی مسجد جامع الکبیر میں منعقدہ تقریب میں شرکت

پیر 11 جنوری 2016 14:17

پیرس۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے دارالحکومت پیرس کی بڑی مسجد جامع الکبیر میں دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اولاند اچانک جامع مسجد الکبیر پہنچے جہاں مسلمانوں اور دوسرے مذاہب کے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

(جاری ہے)

صدر اولاند نے بھی چائے کا ایک کپ لیا۔ چائے پیتے ہوئے انہوں نے وہاں پرموجود شہریوں کے ساتھ امن بقائے باہمی، انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نے تعطیل کے روز مساجد کے دروازے غیر مسلموں کے لیے کھولنے کے اقدام کو سراہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفرانس کی اسلامی مذہبی کونسل کے زیراہتمام دارالحکومت کی تمام مساجد کو غیر مسلموں کے لئے کھولا گیا گیا۔ اس موقع مسلمانوں کی جانب سے اپنے غیر مسلم بھائیوں کی تواضع کے لئے چائے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔