افغانستان ، نیٹو کے متروک فوجی اڈے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کا مرکز قائم

پیر 11 جنوری 2016 14:15

کابل۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) افغانستان میں نیٹو کے متروک فوجی اڈے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کا ایک نیا مرکز قائم کردیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج نے 2003ء میں کابل کے مضافات میں نیٹو کا تربیتی کیمپ ’فینکس‘ قائم کیا تھا۔ اسے اب منشیات کے عادی بے گھر افراد کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے صحت عامہ کے امور کے وزیر فیروز الدین فیروز نے کہا ہے کہ اس مرکز میں بے سرو سامان منشیات کے عادی افراد کو نہ صرف سر چھپانے کی جگہ فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں کھانا اور طبی توجہ، جس میں اْن کا علاج معالجہ شامل ہے۔ اس مرکز میں منشیات کے عادی بے گھر افراد کے لیے 45 روزہ کورس کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں اْن کا علاج معالجہ اور اْن کی جسمانی اور ذہنی تربیت بھی شامل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم انہیں معاشرے کے نارمل شہریوں کی طرح اپنی زندگیاں شروع کرنے کے قابل بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :