مغربی دنیا بین الاقوامی تنازعات کو ہوا دے رہی ہے،روسی صدر

پیر 11 جنوری 2016 14:14

ماسکو ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جرمن اخبارمیں شائع ہونے والے انٹرویو میں صدرپیوٹن نے کہا کہ مغربی دنیا بین الاقوامی تنازعات کو ہوا دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو ایک مشترکہ خطرے کا سامنا ہے اور اس کا حل بھی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تعاون صرف دہشت گردی تک ہی نہیں بلکہ جرائم، انسانوں کی اسمگلنگ اور ماحولیاتی تحفظ سمیت ہر مشترکہ چیلنج کے لئے ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :