بھارت‘احمد آباد میں پولیس اہلکار کی خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیو بارے تحقیقات شروع

پیر 11 جنوری 2016 14:13

نئی دہلی ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پولیس اہلکار کی خواتین سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر میں حال ہی میں جھیل کنارے منعقدہ سالانہ ثقافتی میلے کے دوران بنائی گئی اس ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص خواتین کو چھوتے ہوئے اور چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایک منٹ طویل ویڈیو میں اس شخص کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ ویڈیو اس کے عقب سے بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ یہ شخص جان بوجھ کر اپنے آگے چلنے والی خواتین کو غلط طریقے سے چھو رہا ہے،تاحال ویڈیو بنانے والے کی شناخت بھی سامنے نہیں آئی ہے۔احمد آباد کے جوائنٹ پولیس کمشنر منوج ششدھرن نے صحافیوں کو بتایا کہ اس ویڈیو بارے معلومات حاصل کرنے کے بعد ہم نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ہم تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور نہ ہی اس شخص کی شناخت ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :