تھائی لینڈ ،آٹھ وزارتوں کو کسانوں سے ربڑ کی خریداری کا حکم

پیر 11 جنوری 2016 14:13

بنکاک ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) تھائی لینڈ کی حکومت نے ربڑ کے کاشتکاروں کی مدد کیلئے اپنی آٹھ وزارتوں کو کسانوں سے ربڑ کی خریداری کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتیں گرنے کے بعد تھائی ربڑ کی قیمت ایک سال میں نصف ہو کر 29باہت (79امریکی سینٹ) فی کلو گرام پر آگئی ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی حصے میں ربڑ کاشتکار سنگین مالی بحران کی زد میں ہیں۔ تھائی کسانوں نے حکومت سے 60باہت فی کلو گرام ربڑ کی خریداری کامطالبہ کیا تاہم تھائی حکومت اس قیمت پر ربڑ کی خریداری کیلئے آمادہ نہیں ہے۔ پیر کو تھائی حکومت (جنتا) نے اپنی آٹھ وزارتوں کو ربڑ کی خریداری اور ان کی قیمتوں کا میکانزم واضح کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :