پاپائے روم فرانسس کی پہلی کتاب رواں ماہ منظر عام پر آئے گی

پیر 11 جنوری 2016 14:03

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء)پاپائے روم فرانسس کی پہلی کتاب رواں ماہ منظر عام پر لائی جائے گی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی صحافی انڈریا ٹورنیئیلی کے ساتھ گفتگو پر مبنی پاپائے روم فرانسس کی پہلی کتاب رواں ماہ منظر عام پر لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کتاب کا نام ”خدا کا نام رحمت ہے “ہے۔ کتاب کو اطالوی، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، پرتگال اور ہسپانوی زبانوں میں بھی شائع کیا جائیگا۔مذکورہ کتاب 100 صفحات پر مشتمل ہے اور یہ 84 ممالک میں فروخت کی جائیگی۔