ہونڈوراس میں مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر چھ افراد کو قتل کردیا

پیر 11 جنوری 2016 14:01

تیگوسی گالپا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) ہونڈوراس میں مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ وسطی صوبے کومایاگوا کے قصبے تیجراس میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے علی الصبح ایک گھر میں گھس کر چھ افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی منشیات فروش گروہ ملوث ہوسکتا ہے۔دس روز قبل سکیورٹی اداروں نے اسی گھر پر انسداد منشیات کارروائی کے تحت چھاپہ مارا تھا۔

متعلقہ عنوان :