ترک میں مسلح افواج نے فوجی آپریشن کے دوران 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

پیر 11 جنوری 2016 14:01

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) ترک میں مسلح افواج نے فوجی آپریشن کے دوران 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،سات دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تحصیل جزرے اور سیلوپی میں جاری فوجی آپریشن میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دیار باقر کی تحصیل سر میں بھی دہشت گرد تنظیم کے 4 اراکین کو ہلاک کردیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کی سرحدوں سے ترکی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔جبکہ غازی انتیپ علاقے میں ترکی سے شام فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شدت پسند تنظیم داعش کے 5 اراکین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :