کوسوو میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے ، شرکاء کی پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگانے کی کوشش کی

پیر 11 جنوری 2016 14:01

کرسٹین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) کوسوو میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگانے کی کوشش کی، پولیس کومظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا جبکہ جھڑپوں کے نتیجہ میں متعدد افراد ذخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دارالحکومتکرسٹینا میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے اپوزیشن کی جماعتوں کے ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت کوآگ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں متعدد افراد ذخمی ہوگئے۔مظاہرے دوران مشتعل افراد نے پولیس پر بھی آتش گیر مادہ پھینکا جس سے پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شہر کے گلی کوچے جنگ کا منظر پیش کرنے لگے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت سے فوری طور پر مستعفی ہونے اور قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :