رواں سال بڑے سیاسی جھٹکے آنیوالے ہیں، میرا خواب کہتا ہے سندھ، وفاق میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی،منظوروسان
پیر 11 جنوری 2016 14:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) سندھ کے وزیر برائے معدنیات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ رواں سال بڑے سیاسی جھٹکے آنے والے ہیں، میرا خواب کہتا ہے کہ سندھ اور وفاق میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی، مارچ میں کسی نہ کسی کو قربانی دینی ہوگی، سندھ گرینڈ الائنس بنے یا پنجاب گرینڈ الائنس ،پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ہونے والا ، گرینڈ الائنس سے اگر پیپلز پارٹی کو کچھ ہوتا تو آج پیپلز پارٹی نہیں ہوتی۔
یہ گرینڈ الائنس سندھ میں کئی مرتبہ بنے ہیں، پیر صاحب پگارا سندھ کا مفاد چاہتے ہیں تو ہم بھی سندھی ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی سندھی تھے ،پیر پگارا سندھ گرینڈ الائنس میں شامل ہوکر اپنی اہمیت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میاں صاحباں اپنی غلطیوں سے اپنا تخت الٹا کردیں تو الگ بات ہے ، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت جاری و ساری رہے ، مخالفین یہ نہ سوچیں کہ پیپلز پارٹی اب ختم ہوچکی ہے ، آصف علی زرداری کے پاس شطرنج کی کئی چالیں ابھی باقی ہیں، آصف علی زرداری پاکستانی ہیں ،وہ کیوں نہیں پاکستان آئیں گے ، وہ کسی بھی وقت اپنے ملک آسکتے ہیں، ہم کوئی بھگوڑے نہیں جو اپنے ملک اور پارٹی کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر باہر جاکر بیٹھ جائیں، یہ پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.