پاکستان ریلوے سے ڈھائی سال میں سوا کروڑ افراد کا سفر
پیر 11 جنوری 2016 13:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کے پیش نظر پاکستان ریلوےٍ بہتری کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے ڈھائی سالوں میں سوا کروڑ افراد سفر کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2015 میں پاکستان ریلوے نے نیسپاک کے تعاون سے ملک کے 16 بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی تزین وآرائش اور خوبصورتی کا کام شروع کیا ہے، ان ریلوے اسٹیشنوں میں کراچی سٹی، کراچی کینٹ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ ، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، رائیونڈ، لاہور، ننکانہ صاحب، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، حسن ابدال اور پشاور کے اسٹیشنزشامل ہیں۔
پاکستان ریلوے نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی ایم ایل ون ریلوے ٹریک اور حویلیاں کے مقام پر ڈرائی پورٹ کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، اسی طرح اسلام آباد مری مظفرآباد ریلوے ٹریک منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ریلوے کے مسافروں کولائف انشورنس بھی دے دی گئی ہے، مالی سال 2015-16کے لیے حکومت نے محکمہ ریلوے کو38 ارب کا ہدف دیا ہے، گزشتہ سال میں پاکستان ریلویزنے 32 ارب روپے کا ریونیوحاصل کیا۔
گزشتہ ڈھائی سال میں ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں ایک کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہواہے، مال گاڑیاں جوکہ پہلے ایک ماہ میں صرف 12 سے 14 چلتی تھیں اب ماہانہ 300 سے زیادہ چل رہی ہیں، محکمے کی اراضی کوبھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کاعمل جاری ہے۔رواں سال جون تک ای ٹکٹنگ کانظام شروع کردیاجائے گا، ذرائع کے مطابق ریلوے نے ملازمین کے 5 ارب سے زائدکے واجبات بھی ادا کردیے ہیں۔ رواں مالی سال 2016میں خسارے میں چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس، فریدایکسپریس اوربولان میل کو نجی سیکٹر کے حوالے کر دیا جائے گا۔ گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں 7 پزار 680 کنال زمین واگزارکرالی ہے جب کہ صوبوں میں ریلویزکی اراضی قابضین سے خالی کرانے کے سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.