جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ایک کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے، تسلیم کرنا ہوگا سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں
‘پارلیمانی کمیٹی کو ججز کی تقرری میں محدو د کردار دیا گیا‘بلاول بھٹو زرداری کا لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب
عمر جمشید پیر 11 جنوری 2016 13:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 11 جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ایک کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے، تسلیم کرنا ہوگا سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں۔لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو ججز کی تقرری میں محدو د کردار دیا گیا 2010 سے 2013تک 126 ججز کی تقرریاں کی گئیں ،8تقرریوں پر پارلیمانی کمیٹی کو اعتراضات تھے ،جوڈیشل کمیشن نے رد کردیے، ججز کی تقرری میں صدر اور وزیراعظم کا کردار نمائشی ہے۔
انہوں نے کہ آئین کے تحت قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، پارلیمنٹ کی قانون سازی کے اختیارات پر اعتراضات پر میں حیران ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ بی بی شہید کی وزارت عظمی کے دور میں خواتین کو بنچ میں تعینات کیا گیا۔(جاری ہے)
کرپشن کے خلاف کارروائی پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن سنجیدہ ایشو ہے ، اس کیخلاف کارروائی میں مقدس گائے آڑے نہیں آنی چاہیے،کرپشن کے خلاف کیسز میں دہرا معیار نہیں اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ایک کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے، اجتماعی طور پر ناکامیوں کی ذمیداریاں ہم سب پر عائد ہوتی ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ بار جمہوری جدوجہد میں اہم حیثیت رکھتی ہے ، لاہور ہائی کورٹ بار نے جمہوریت کا پرچم بلند رکھا ،قائد اعظم محمد علی جناح اور میرے نانا ذو الفقار علی بھٹو بڑے وکیل تھے۔بلاول نے کہاکہ سیاستدانوں کو وکلا سے جمہوریت کا سبق سیکھنا ہوگا ، میں آج وکلا کے درمیان موجود ہوں اور اس کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں ، بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے وزرا کے خلاف بھی کئی بڑے فیصلے کئے گئے جن کو ہم نے تسلیم کیا ، ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ماضی میں عدلیہ سے بھی بڑی غلطیاں ہوئی ہیں مگر انصاف کی فراہمی میں ناکامی کی ذمہ داری اجتماعی طور پر ہم سب پر عائد ہوتی ہے ، بلاول بھٹو نے لاہور ہائیکورٹ بار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آمریت کیخلاف جدوجہد میں وکلا اورلاہور ہائیکورٹ بار نے بے مثال کردار ادا کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ ججز کی تقرری میں صدر اور وزیر اعظم کا کردار علامتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس سلسلے میں حکومت قانون سازی کرنے کی ذمہ داری ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.