سعودی بیگمات کا بزرگ شوہر کیلئے تیسری دلہن کا تحفہ

پیر 11 جنوری 2016 13:07

سعودی بیگمات کا بزرگ شوہر کیلئے تیسری دلہن کا تحفہ

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک 70 سالہ شخص کی بانچھیں اس وقت خوشی اور حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں جب اس کی دو بیگمات نے اسے تیسری شادی کی اجازت دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ وہ تیسری جوان دلہن کی تلاش میں اس کی عملی معاونت بھی کرنے کو تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 70 سالہ 'دلہا' عواد بن عوعامر الشعیبی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا جب اس کی بیویوں نے تیسری شادی کا آئیڈیا پہلی بار اس کے سامنے بیان کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہپہلے مجھے لگا کہ میری بیویاں مذاق کر رہی تھیں۔ مگر وہ انتہائی سنجیدگی سے یہ بات کہ رہی تھیں کہ انہوں نے یہ فیصلہ میرے لئے اپنی محبت اور عزت کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ وہ مجھے خوش دیکھنا چاہتی ہیں۔شادی کی یہ تقریب طائف کے ایک ہال میں منعقد کی گئی تھی اور اس کی تمام تیاریاں عواد کی پہلی دو بیویوں نے مکمل کی تھیں۔ الشعیبی کو اس بات پر بہت خوش تھے کہ ان کی بیگمات نے اپنا وعدہ وفا کیا اور شادی کے روز بھی سارے انتظامات خود مکمل کئے تھے۔الشعیبی کا کہنا تھا کہ میں کبھی اپنی بیگمات کی جانب سے اس تحفے کو بھلا نہیں پاؤں گا۔" نو بیاہتا جوڑا شادی کی تقریب کے فورا بعد اپنے ہنی مون کے لئے روانہ ہو گیا۔