ہانگ کانگ میں لاپتہ کتب فروشوں کی بازیابی کیلئے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 11 جنوری 2016 13:06

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) ہانگ کانگ میں لاپتہ کتب فروشوں کی بازیابی کے لیے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، پچھلے چند مہینوں میں ہانگ کانگ سے پانچ کتب فروش لاپتہ ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاپتہ کتب فروشوں کے اہل خانہ کے مطابق ان کو سرکاری اداروں نے اغوا کیا ہے۔

(جاری ہے)

دسمبر میں ایک برطانوی شہری لی جو کازوے بے بکس کمپنی کا مالک ہے اچانک لاپتہ ہو گیا۔ چند دن بعد ان کی اہلیہ کو ایک فیکس موصول ہوئی جس میں لی کی جانب سے دعوی ٰکیا گیا تھا کہ وہ رضا کارانہ طور پر چین منتقل ہو گئے ہیں تاکہ ایک خاص کیس میں حکومت کی مدد کر سکے۔ تاہم لی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لی کو ان کی مرضی کے بغیر چین منتقل کیا گیا ہے۔