اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 2فلسطینی نوجوان حراست میں لے لئے

پیر 11 جنوری 2016 13:03

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) قابض اسرائیلی فوج نے غر اربدن کے شہرالخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب کارروائی کے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کی شناخت محمد جمیل الخضور اور محمد خلیل العزہ کے نام سے کی گئی ہے جنہیں ہاتھ پاوٴں باندھ کر کسی نامعلوم مقام پرلیجایا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 2فلسطینیوں کو یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں حراست میں لیاگیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔