مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیل کا شہید فلسطینی نشات ملحم کا جسد خاکی ورثاء کو دینے سے انکار

پیر 11 جنوری 2016 13:02

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) اسرائیلی حکام نے 2روز پیشتر فلسطین کے مقبوضہ شہرعر عرہ میں شہید کئے گئے فلسطینی نشات ملحم کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ شہید کا جسد خاکی اتوار کو اس کے ورثاء کے حوالے کردیا جائیگا۔اسرائیل عبرانی ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینی نشات ملحم کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس کا جسد خاکی اتوار کو لواحقین کے حوالے کیا جانا تھا مگر اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے شہید کا جسد خاکی ورثاء کو دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :