اسپین ،صوبہ کاتالونیا کے نئے صدر نے ذمہ داری سنبھال لی
پیر 11 جنوری 2016 12:51
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء)اسپین کے صوبے ”کاتالونیا“ کے لئے نئے صدر کارلوس پوجیمونت نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ وہ سیاسی جماعت ’کْپ‘کے ساتھ اعصاب شکن مذاکرات کے بعد کاتالونیا جنرلیتات کے صدر بنے ہیں۔’کْپ“ کا مطالبہ تھا کہ وہ سابق صدر آرتر ماس کے علاوہ کسی اور کو صدارتی امیدوار پر متفق ہوں گے جبکہ دوسری جانب ’سی ڈی سی ‘ کے صدر اور آزاد کاتالونیا کے حامی سابق صدر اپنی صدارت پر مصر تھے۔
یہاں یہ امر دلچسپی کا باعث ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو جاتے تو نئے صوبائی الیکشن لازم تھے اور نئے انتخابات کے لئے آرتر ماس دو روز قبل آمادگی کا اظہار بھی کر چکے تھے۔نئے صدر کارلوس پوجیمونت کے نام پر اتفاق نئے انتخابات کی مدت شروع ہونے سے تیس گھنٹے قبل ہوا۔(جاری ہے)
نئے صدر موجودہ حیثیت میں کاتالونیا کے بڑے شہر خرونا کے میئر ہیں۔نئے صدر کے ساتھ سی ڈی سی پارٹی کی اہم رہنما نوئس مونتے نائب صدر ہوں گی۔
کاتالان پارلیمنٹ کے انتخابات 27دسمبر 2015کو ہوئے تھے اور اس وقت سے لے کر یہ مسئلہ اٹکا ہوا تھا۔اس کی وجہ سی ڈی سی پارٹی کے سربراہ آرتر ماس کا صدارت کے امیدوار کے طور پر میدان میں آنا تھا اور سی ڈی سی پارٹی کی اتحادی ” کْپ “ اس کے لئے رضامند نہیں تھی۔کارلوس پوجیمونت نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد اور خود مختار کاتالونیا کے لئے جدوجہد کریں گے اور یہی ان کے انتخابی اتحاد کا نعرہ تھا۔انہوں نے کاتالان صدارت کے لئے ہونے والے مذاکرات کی تاخیر پر بھی معذرت کی۔کاتالونیا کی حکومتی پارٹی سی ڈی سی کے پاکستانی ممبران کامران خان اور طارق حفیظ عباسی نے اپنی پارٹی کے نئے صدر کو مبارک باد دی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.