عراق میں داعش کے خلاف ڈنمارک بھی اپنے فوجی بھیجے گا

پیر 11 جنوری 2016 12:50

ڈنمارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) عراق کے صوبے انبار میں داعش سے لڑنے کیلئے ڈنمارک بھی اپنے فوجی روانہ کرے گا۔داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ڈنمارک اگلے ماہ 120 فوجی اہلکاروں کو عراق بھیج رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈنمارک میں موجود فوجی اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔واضح رہے صوبہ انبار پر داعش نے قبضہ کر رکھا ہے اور عراق جانے والے ڈنمارک کے فوجی اہلکا ر رضاکارانہ طور پر اس مشن میں شامل ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :