چین ، ایک شخص نے لین دین کے تنازعہ پربس کو آگ لگادی

پیر 11 جنوری 2016 12:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء/شنہوا) شمال مشرقی چین میں ایک شخص نے بس کو آگ لگا دی ، آگ لگانے کی وجہ تعمیر اتی ٹھیکیدار سے لین دین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ، اس حادثہ میں 17افراد ہلاک اور 33زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنا پر حراست میں لیا تھا تا ہم بعد میں عدالت نے اس کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مایانگ پنگ ٹھیکیدار کے ساتھ اپنا معاملہ طے کرنے میں ناکام ہو گیا تھا ، بعد میں اس نے ردعمل میں بس کو آگ لگا دی ۔

متعلقہ عنوان :