چین، 9ہزار کلو میٹر نئی ریلوے لائن بچھائی گئی

27ارب ڈالر کے اخراجات ہوئے ، چینی ریلوے کارپوریشن

پیر 11 جنوری 2016 12:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین نے ریلوے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے باعث گذشتہ سال 9531کلومیٹر ریلوے لائن تعمیر کی جبکہ 285نئی مسافر بوگیاں ریلوے انجنوں کے ساتھ لگائی گئیں ،3142مسافر گاڑیوں کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ 1980بوگیاں تیز رفتار ٹرینوں کے ساتھ لگی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چین نے گذشتہ سال 8000کلومیٹر نئی ریلوے لائن بچھانے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن سال کے آخرتک نئی ریلوے لائنوں کی لمبائی 9531کلومیٹر ہو گئی ، حکومت نے نئی ریلوے لائنیں بچھانے پر 126.7ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :