ترک ساحلی محافظوں نے بولیویا کے جہاز پر سوار منشیات کے 9 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا

پیر 11 جنوری 2016 12:35

استنبول ۔ 11جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) ترکی کی کوسٹ گارڈنے بین الاقوامی پانیوں میں بولیویا کے پرچم بردار جہاز پر سوار منشیات کے 9 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترک حکام کے مطابق فورسز نے منشیات کے اسمگلروں کو مارمریس عدلیہ پیش کرنے کے بعد موعلا کی جیل میں منتقل کردیا ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق بحری جہاز سے ٹنوں کی تعداد میں منشیات قبضہ میں لی لی گئی ہیں۔ منشیات فروشوں کا تعلق لیبیا اور شام سے بتایاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :