ترک مسلح افواج کی کارروائیوں میں 20 دہشت گردوں ہلاک

پیر 11 جنوری 2016 12:35

ترک مسلح افواج کی کارروائیوں میں 20 دہشت گردوں ہلاک

استنبول ۔ 11جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) ترک مسلح افواج نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تحصیل جزرے اور سیلوپی میں جاری فوجی آپریشن میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیار باقر کی تحصیل سْر میں بھی دہشت گرد تنظیم کے 4 اراکین کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فوجی ترجمان کے مطابق شانلی عرفہ کے علاقے میں شام کی سرحدوں سے ترکی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں حراست میں لے لیا گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ غازی انتیپ علاقے میں ترکی سے شام فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی کاروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں جنگی سازو سامان پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :